counter easy hit

پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

PSL, Islamabad Karachi

PSL, Islamabad Karachi

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
دبئی: (یس اُردو) پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ٹاکرا ہوا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 1 وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔ اننگز کا آغاز شرجیل خان اور سمتھ نے کیا۔ 18 کے مجموعی اسکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ گری جب سہیل خان نے شرجیل خان کو شکار کیا اور وہ 9 رنز جوڑنے میں کامیاب ہو سکے۔ بریڈ ہیڈن 52 جبکہ ڈیوین سمتھ 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے پہلے کراچی کنگز مقررہ اوورز میں صرف 111 رنز بنا سکے۔ کراچی کنگز کی جانب سے سمنز اور ویسلز نے اننگز کا آغاز کیا۔ کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 20 کے اسکور پر گری جب ویسلز محمد سمیع کا شکار ہوئے اور وہ 1 رنز بنا کر دوبارہ پویلین جا بیٹھے۔ سمنز بھی آج جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور مجموعی اسکور میں 19 رنز کا اضافہ کر سکے اور ریسل کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کراچی کنگز کو 29 کے اسکور پر تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب سابق کپتان شعیب ملک آئے اور صفر پر چلتے بنے اور دس رنز کے بعد افتخار احمد بھی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ روی بوپارا 37 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ڈیسکوٹے بھی صرف 16 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ عماد وسیم بھی 6 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اسامہ بغیر کوئی رن بنائے محمد سمیع ہی کی گیند پر رسل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سہیل خان رسل کی گیند پر خالد لطیف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے صرف 7 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بولنگ میں تباہی مچا دی محمد سمیع نے پانچ شکار کیے، آندرے رسل کے ہاتھ دو وکٹیں لگیں ۔ محمد عرفان اور سموئل بدری نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔