اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدین نے بھائیوں کے ساتھ ساتھ انھیں بھی بہترین تعلیم دلوائی۔
ممبئی(یس اُردو) اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے گھر میں کبھی صنفی امتیاز کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکے والدین نے اپنے تینوں بچوں کی ہمیشہ برابری کی سطح پر پرورش کی اور دونوں بھائیوں کے ساتھ انھیں بھی والدین نے بہترین تعلیم دلوائی۔ اداکارہ نے حال ہی میں سونالی باندرے کے ٹی وی شو مشن سپنے کیلئے ریکارڈنگ کرائی۔ جس میں انھوں نے 13 سالہ بھاونا ستھلیا کے بہتر مستقبل کیلئے مدد فراہم کی۔