دھماکے ایک گھر اور گاڑی میں ہوئے ، زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا
حمص (یس اُردو) شامی شہر حمص میں دو بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہو گئی ۔ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ بم دھماکے ایک گھر اور گاڑی میں مختلف مقامات پر ہوئے ۔ دھماکوں میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حمص مکمل طور پر عراقی حکومت کے کنٹرول میں ہے تاہم شہر میں آئے روز شدت پسندوں کی جانب سے بم دھماکے ہوتے رہتے ہیں ۔ گزشتہ ماہ ہونے والے دو بم دھماکوں میں بائیس افراد لقمہ اجل بنے تھے