اسلام آباد …… ہرے پتوں والی سبزیوں کے استعمال سے کینسر سمیت دیگر مہلک امراض کے خدشات میں کمی اور جسمانی فٹنس کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔
برطانیہ میں کی جانے والی طبی تحقیق کے مطابق تازہ اور ہرے پتوں والی سبزیاں سستی ختم کرتی ہیں اور ان میں پایا جانے والا ہیمو لیکونن خون کے خلیوں میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے جسکے باعث سبز پتوں والی سبزیاں کھانے والے افراد ہشاش بشاش اور چاک و چوبند رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسی سزیاں پھیپھڑے ،سینے اور مادر رحم کے کینسر کے خدشات میں کمی کیلئے بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔