کراچی ……آل پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہونے پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پر ان کا معائنہ کیا جس کے بعدسابق صدر کو پی این ایس شفاء منتقل کردیا گیا ۔جہاں پرویز مشرف کا طبی معائنہ جاری ہے ۔
پرویزمشرف کو گیارہ فروری کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہوئی تھی جس پر ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا ۔لیکن گزشتہ روز پرویز مشرف نے سیڑھیاں چڑھیں جس کے باعث ان کی ریڈ کی ہڈی اور پیر میں دوبارہ تکلیف ہوئی ۔