ٹیکسلا……..وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نیب کے علاوہ دوسرے اداروں کا نام بھی لیاہےحکومت کے تحفظات کسی ادارے تک محدود نہیں۔کسی کے پر نہیں کاٹنے تاہم ناخن بڑھ گئے ہوں تو تراشنا پڑتا ہے۔
ٹیکسلا میں اورنج فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کوشش تھی کہ ڈھائی سال میں 5 سال کا ترقیاتی کام مکمل کرتے مگر عمران خان کے دھرنے کے باعث ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔تاریخ میں اتنےترقیاتی منصوبےنہیں بنیں جتنے ڈھائی سال میں مکمل ہوئے۔دھرنے نے ہماری کام کی رفتار کو متاثر کیا جس کی وجہ سے کام مکمل نہ ہونے کاافسوس ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کے دھرنے نے صرف وقت ضائع کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ یہ جمہوریت ہے وزیر اعظم نے کھلے عام بات کی۔آمریت میں فیصلے بند کمرے میں ہوتے تھے۔عمران خان کے بیانات بدلتے رہتے ہیں پہلے اس چیئرمین کو مک مکا کا کہا اب ہمدردی جاگی ہے۔پرویز رشید نے کہا ہے کہ قطر گیس کا فیصلہ ہوا نہیں اور اس پر تنقید شروع ہو گئی۔مردم شماری کے لیے مارچ میں کروانے کی خواہش تھی۔وزیراطلاعات نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ٹھیکیدار کی گرفتاری سے لاعملی کا بھی اظہار کیا۔