لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)نکاسی آب کے کیخلاف اپوزیشن کا جمہوری حق ہے مگراحتجاج کرنے والے عوام کو یہ بھی بتائیں کہ لالہ موسیٰ کے عوام کو ڈبونے میں کس کا کردارہے ،ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن) کے راہنماء وکوارڈی نیٹرمحکمہ سوئی گیس محمدمعظم بٹ نے میڈیاس ے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ دس سال تک اقتداراور کمیشن کے مزے لینے والوں نے لالہ موسیٰ کو ایک سروس روڈدیاجس کی کمیشن کے طورپرانہوں نے بس اسٹینڈاپنے پاس رکھ لئے ،لالہ موسیٰ شہرکو صاف ستھرارکھناہم سب کی ذمہ داری ہے ،لیکن اس پرسیاست نہیں کرنی چاہئے ،پوراشہراس بات سے بخوبی واقف ہے کہ کائرہ خاندان کے دوراقتدارمیں بھی لالہ موسیٰ کی ان گلیوں میں ایسے ہی بارش کا پانی کئی کئی روزتک کھڑارہتاتھا،اگروہ مثبت حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے تو آج انہیں احتجاج کی ضرورت پیش نہ آتی۔