سرائے عالمگیر (نمائندہ حصوصی)بو کاٹا۔۔۔۔۔،سرائے عالمگیر پتنگ باز گرفتار،مقدمہ درج ،تفصیل کے مطابق پرانی جہلم سرائے عالمگیر کے رہائشی ملزم محمد شہزاد بھٹی کوپولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے پتنگ بازی کرتے ہو ئے گرفتار کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،یادرہے کہ حکومت پنجاب نے پتنگ بازی اور اس کی فروخت پر پابندی لگا ر کھی ہے اور اس جرم کے مر تکب افراد کیخلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کاروائیاں جاری ہیں اور کئی پتنگ فروشوں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے