سرائے عالمگیر (نمائندہ حصوصی)سیاسی مخالفت کی بنا پر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنا عوام پرظلم ہے، یو سی کھوہار میں سیاسی پنڈت ترقیاتی کاموں کے ذریعے انتقام لینا بند کریں ان خیالات کا ظہار یو سی کھوہار میں نومنتخب کو نسلرنصیر احمد ،سابق کونسلرکھرکا پرویز اختر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ جنرل الیکشن ہوں یا بلدیاتی الیکشن ووت کے ذریعے نمائندگان کے انتخاب کا حق عوام کر حاصل ہے گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیاعوام کا فیصلہ آئینی رو سر ٹھیک تھا لیکن مقامی سیاسی پنڈتوں نے ترقیاتی کو روک کر ثابت کیا کہ عوام سچے تھے کیونکہ جہاں سے ن لیگی امیدواروں کو ووٹ ملے وہاں نالیوں اور گلیوں کی تعمیر جاری ہے جبکہ درمیان میں ووٹ نہ دینے والوں کہ مکمل نظر انداز کیا جا رہاہے حکمران پنڈت یاد رکھیں کہ یہ طریقہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے کیونکہ آئین پاکستان کے تحت بنیادی سہولیات پرتمام پاکستانیوں کا برابر حق ہے انہوں نے مزید کہا کہ دہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے اور یوسی کھوہار میں نظرانداز کی جانے والی نالیوں اورگلیوں کی تعمیر کی جائے۔