counter easy hit

اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے کھلونا ہتھیاروں کی تیاری پر نئی بحث

Gun debate on

Gun debate on

واشنگٹن …….. دنیا میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ڈھیرلگانے والی کئی اسلحہ ساز کمپنیوں نے اپنی توجہ بچوں کے کھلونا ہتھیاروں کی تیاری پرمرکوز کردی ہے جس کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں نے بچوں کے لیے کھلونا ہتھیاروں کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری شروع کردی ہے۔ ان کمپنیوں کی جانب سے بچوں کے لیے بندوق کی شکل کے کھلونے اور بچیوں کے لیے گلابی رنگ کے کھلونا پستول تیار کرنے کے بعد مارکیٹ میں لائے گئے ہیں۔امریکا میں اسلحہ کے پھیلاؤ کی روک تھام میں سرگرم فیولینز پالیسی سینٹر کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلحہ ساز کمپنیاں اب چھ سے بارہ سال کے بچوں کو بھی اپنا گاہک بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں سفید فام نسل کے لوگ اپنے بچوں کے لیے کھلونا ہتھیاروں کی خریداری میں سیاہ فام نسل سے زیادہ سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔بچوں کے لیے تیار کردہ کھلونا بندوقوں کو ایسے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ان کے چلنے سے حقیقی فائرنگ کی آواز سنائی دیتی ہے۔ کھلونا بندوقوں سے عموما بچیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ جب کہ بچیوں کے لیے گلابی رنگ کی پستول تیار کی گئی ہے۔اسلحہ کے پھیلاؤ کی مخالفت کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ کھلونا ہتھیاروں کی تیاری بچوں کو حقیقی اسلحہ کے حصول کی ترغیب ہے