یجنگ۔۔۔۔چین میں نئے قمری سال کے آغاز پر آج ہونےو الے لالٹین فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔
لالٹین فیسٹیول چین کے نئے قمری سال کے آغاز کے پندرہویں روز منایا جاتا ہے ۔ چین کے مختلف شہروں اور قصبوں میں سالانہ لالٹین فیسٹیول کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ فیسٹیول کی مناسبت سے نت نئے اسٹائل، شکلوں اور رنگوں کی لالٹینیں تیار کی گئی ہیں ۔صوبہ شانسی میں 5ہزار میٹر طویل تاریخی دیوار کو ہزاروں روشن لال ٹینوں سے سجادیا گیا ہے ۔صوبہ وُوہان میں شہریوں نے لال ٹینوں پر نصیحت آمیز پیغامات تحریر کیے ہیں ۔اس کے علاوہ ایک مقامی پارک میں روشن کی گئی 40ہزار لال ٹینوں اور برف سے تراشے گئے مجسموں کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے