لاہور۔۔۔۔پاکستان اوربھارت کےدرمیان دوستی بس اورسمجھوتا ایکسپریس کی معطلی کےباعث جن مسافروں کےویزوں کی مدت ختم ہو رہی تھی، ان کے لئےخوش خبری ہے کہ دونوں ممالک نےانہیں ویزوں میں توسیع دے دی ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن کےذرائع کےمطابق دوستی بس اورسمجھوتا ایکسپریس کی معطلی کےباعث جن مسافروں کو بھارتی ویزوں کی مدت ختم ہونےکی پریشانی کا سامناتھا،دوستی بس اورسمجھوتا ایکسپریس کی بحالی تک ان کےویزوں میں توسیع تصور کی جائےگی۔دوسری جانب وزارتِ داخلہ پاکستان کےذرائع کےمطابق بھارت میں پھنسےایسے مسافر،جن کے پاس پاکستانی ویزےہیں،ان کےویزوں کی مدت میں بھی توسیع کا فیصلہ کر لیاگیاہے۔