لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ہماری کارکردگی پرانگلیاں اٹھانے والے ایم این اے چوہدری جعفراقبال اڑھائی سالوں میں اپنے گاؤں میں گیس نہیں لگواسکے،مقامی ایم این اے کی اتنی عمرنہیں جتناہماراتجربہ ہے ،حلقہ این اے 106میں سوئی گیس کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈزمنظورکرائے وہ پہلے اڑھائی سال بھی پیپلزپارٹی کے منصوبوں کے افتتاح کرتے رہے آئندہ اڑھائی سال بھی وہ پیپلزپارٹی کے منصوبوں پرہی تختیاں لگائیں گے،ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء سابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغرکائرہ نے ڈیرہ کائرہ پرہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ایم این اے افسانوی باتوں سے نکل کرعوام کی حقیقی خدمت پر توجہ دیں ،کینسرہسپتال کی منظوری اچھی بات ہے لیکن پہلے سے موجودہسپتالوں میں سٹاف پوراکرنابھی ان کااوران کی حکومت کی ذمہ داری ہے ،اسلامیہ ہائی سکول کے عقب میں ہم نے گرلزہائی سکول بنوایااسکی کیاحالت ہے،لالہ موسیٰ میں 40بیڈزکا ہسپتال ہم نے بنوایاوہاں ڈاکٹرزاور عملہ پوراکرناکس کی ذمہ داری ہے ،ہم نے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے دورہ ڈنگہ کے موقعہ پر دواوورسیزپاکستانیزسکولزمنظورکرائے جو وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف نے نہیں بننے دیے، اس میں انہوں نے کیاکرداراداکیاہے وہ بھی عوام کو بتائیں ،انہوں نے کہاکہ میں تحصیل ناظم کھاریاں تھاتو پہلے دورمیں پنجاب میں ق لیگ کی حکومت تھی اور دوسرے دورمیں ن لیگ کی حکومت تھی میرے منظورہونے والے تمام منصوبوں میں صوبائی حکومتوں نے روڑے اٹکائے ،انہوں نے کہاکہ میں نے 2001میں گورنرپنجاب خالدمقبول سے لالہ موسیٰ میں آئی ٹی یونیورسٹی منظورکرائی جو اس وقت کے وزیراعظم میرظفراللہ جمالی نے نہ بننے دی،میں نے کمانڈرشہزادلائبریری بنوائی تو مخالفین نے اسے پلازہ شوکرکے مجھے 5ماہ جیل میں بندرکھا،لیکن الحمدوللہ میں جیل سے دوسری بار تحصیل ناظم منتخب ہوا،انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے ذات کیلئے نہیں ہوتے بلکہ عوام کیلئے ہوتے ہیں، اس کیلئے ذہن صاف اور دل کھلے رکھنے پڑتے ہیں،انہوں نے کہاکہ دوسروں پرکرپشن اور کمیشن کے الزامات لگانے سے پہلے موصوف عوام کو یہ بتانابھی پسندکریں گے کہ تحصیل کھاریاں میں ایڈورٹائزنگ کا ٹھیکہ کس نے اونے پونے داموں لیا،اور حمادبٹ کون ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے نکاسی آب کیلئے 5سے 25 کیوسک کی موٹریں لگوائیں اور جنریٹربھی مہیاکئے ،اب اگروہاں جنریٹرنہیں چل رہے یاٹرانسفارمرباربارجل رہاہے تو اسے تبدیل کرانے کی ذمہ داری کس کی ہے ،یہ بھی عوام کو بتایاجائے،انہوں نے کہاکہ میں برملاکہتاہوں کہ ایم این اے نے ڈلہ ،رجادی میں سوئی گیس کا جو افتتاح کیاوہ پیپلزپارٹی کا منصوبہ تھا،ہم نے اڑھائی سالوں میں حلقہ کے طول وعرض میں سوئی گیس پہنچائی ،صرف ڈنگہ میں 8ہزارمیٹرلگوائے ،ایم این اے نے اگرایک میٹربھی سوئی گیس منظورکرائی ہے تو عوام کے سامنے لائیں،ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ میں ٹینڈرکے بغیرایم این اے کی پسندیدہ شخصیت کس حیثیت میں کام کرارہی ہے ،وہاں پرکتناپیسالگااور کون پیسہ لگارہاہے ایم این اے صاحب عوام کو یہ بھی ضروربتائیں ،پلازوں کے بارے میں چوہدری جعفراقبال کے بیان کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سٹی مال پلازہ کی جگہ شیخ خالدمحمودحاجی پورہ نے 2007میں جنرل پرویزمشرف کے دورمیں ریلوے سے لیزپرحاصل کی ،وہ ہم نہ لیتے تو اور کوئی لے لیتا،پریس کانفرنس کے دوران صدرپاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ ملک محمدشفیق امجد،جنرل سیکرٹری حاجی شکیل احمدقریشی،کونسلرحاجی مدثرعارف سیداگول،شیخ محمدشفیق کونسلر،چوہدری قیصرپوپی،چوہدری مدثرگجرسیداگول،شیخ ندیم صدیقی ،مرزاسرفرازسمیت پارٹی کارکنوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔