کراچی …… انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کراچیشہر کے اسکولوں کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اسکولوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ جن بچوں کے والدین انسداد پولیو کے قطرے نہ پلوائیں، انہیں اسکول سے فارغ کردیں ۔
کراچی کے تمام اسکولوں کو متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے خطوط ارسال کیے گئے ہیں جن میں ہدایت دی گئی ہے کہ ایسے بچے پولیو وائرس کے کیریئر اور دوسرے بچوں کیلے خطرہ ہوسکتے ہیں، جو اسکول تعاون نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ان کی رجسٹریشن منسوخی کی سفارش کی جائے گی۔