دبئی……..دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھڑکی توڑ شو کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔دبئی پولیس کے اضافی دستے بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔
دبئی اسٹیڈیم میں پولیس کا خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے جو شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط پر نظر رکھے گا اور ان کی رہنمائی بھی کرے گا ۔گھوڑوں پر سوار پولیس اہل کار بھی اسٹیڈیم کے اطراف تعینات کیے جائیں گے ۔اس موقع پر دبئی اسپورٹس سٹی کی انتظامیہ نےفائنل کا ٹکٹ نہ رکھنے والوں کو اسٹیڈیم کا رخ نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔