counter easy hit

جماعت اسلامی کا کرپشن کیخلاف یکم مارچ سے ملک گیر تحریک کا اعلان

 against the corruption

against the corruption

جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کر دیا ۔ تحریک کا آغاز یکم مارچ سے خیبر پختونخواہ سے کیا جائے ۔ سراج الحق کہتے ہیں کہ ملک میں سالانہ چار ہزار تین سو بیس ارب کی کرپشن ہو رہی ہے۔
لاہور: (یس اُردو) جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ، بدامنی سے قوم کی جان نہیں چھوڑ رہی۔ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ ہ بارہ ارب اور سالانہ 4320 ارب کی کرپشن ہو رہی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف انکی تحریک ایک قومی فریضہ ہے سب نیک نام ، باضمیر شخصیات کو اس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپشن کا ناسور قومی سلامتی ، جمہوریت اور انتخابی عمل کے لئے خطرناک شکل اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا ہو گا۔