گجرات(مرزا خرم حسنین)سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی نے 11سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے والے ملزم علی رضا کو10سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی نے ثناء عامر ریپ کیس میں ملوث ملزم علی رضا ولد ریاض احمد قوم رحمانی سکنہ خوجیانوالی حال محلہ رحمت آباد گجرات کو10سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزاکا حکم سنادیا جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید3ماہ قید بھگتنا ہوگی ملزم پر الزام تھا کہ اس نے مورخہ16اگست2013کو محلہ رحمت آباد کی رہائشی ریحانہ کوثر زوجہ محمد عامرقوم نائی کی عدم موجودگی میں اسکے گھر گھس کراسکی 10,11سالہ بیٹی ثناء عامر کے ساتھ زبردستی ریپ کیا تھا۔