گجرات(مرزا خرم حسنین)یونین کونسل11وارڈ نمبر4محلہ چاہ ترہنگ میں ٹی ایم اے گجرات کی نا اہلی اور سستی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے فلیتھ ڈپو بن گئے ہیں علاقہ کے مکین موزی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ٹی ایم اے کے خاکروب لمبی تان کرسو گئے وارڈ نمبر4میں کئی عرصہ سے صفائی کا ناقص انتظام ہے گلیاں نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں اور ٹی ایم اے کا عملہ مفت کی تنخوائیں وصول کرکے حکومتی خزانہ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اس سلسلہ میں ٹی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جوان کے خلاف کاروائی نہیں کررہے سماجی عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یونین کونسل11ٹی ایم و گجرات خرم ترہنگی کی اپنی ذاتی یونین کونسل ہے جہاں پر صفائی کا ناقص انتظام ہے تو پھر شہر کی دوسری یوسی کا اللہ حافظ ہے یونین کونسل کی تمام گلیاں نالیاں اٹی پڑی ہیں یونین کونسل 11کے عوام نے ٹی ایم او سے اپیل کی ہے کہ خداراہ کم از کم اپنی یونین کونسل کی صفائی کرادیں یادرہے کہ ٹی ایم اے کا عملہ گندگی کے ڈھیر اٹھانے کی بجائے اس کو آگ لگا دیتا ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں فوری نوٹس لیا جائے