لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ٌکم تھوڑ ا رولا زیادہ چوہدری جعفر اقبال کی نقطہ چینی پالیسی قابل مذمت ہے کائرہ خاندان کے ریکارڈ ترقیاتی کام آج بھی ان کی کارکردگی بیان کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت جنرل کونسلر چیئر مین الخلیل گروپ شیخ خالد محمود نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال لوگوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتیات پر حملے کررہے ہیں یہ کوئی اچھی بات نہیں کام کرکے لوگوں کے اعتماد کاقرض اتارا جائے چوہدری قمر زمان کائرہ ، چوہدری تنویر اشرف کائرہ ، چوہدری ندیم اصغر کائرہ کے کاموں کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے انشاء اللہ کائرہ خاندان عوام خدمت کی نئی تاریخ رقم کرے گا ہم انکی قیادت میں کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے