سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )ایس ایچ او ثنااللہ ڈھلو ں تھانہ سٹی سرائے عالمگیرنے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا یہ حقیقت ہے کہ احساس ذمہ داری ہو تو کوئی عہدہ پھولوں کی سیج نہیں ہوتا اور مجھے اپنی ذمہ داری کا احساس ہے کہ میں محکمہ پولیس کی طرف سے عوام کا چوکیدار ہوں جس کی ڈیوٹی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانااور جرم ہونے کا انتظار کرنے کی جائے جرم کو ہونے سے پہلے اسے روکناہے میں جہاں بھی تعینات رہا جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ اٹ کھڑکاہوتا رہا اور الحمدوللہ کامیاب ہوا، سرائے عالمگیر میں میری پہلی ڈیوٹی ہے یہاں کے حالات میڈیا کے نمائندے اور معززین علاقہ مجھ سے بہتر جانتے ہیں میں چاہتاہوں کہ آپ لوگوں کی راہنمائی سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہوگی انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ مجرمانہ زہنیت عناصر نوٹ کرلیں کہ لین دین کے معاملے میں میرے ہاتھ صاف ہیں بہتر ہے منفی عناصراورجرائم پیشہ جرم چھوڑدیں یا علاقہ علاقہ، اس میں ان کی بہتری ہے کیونکہ مجھے اپنا کام ایمانداری سے کرکے اپنے اللہ، محکمہ آفیسران اور عوام کے سامنے سرخروہونا ہے۔