counter easy hit

افغان حکومت ، طالبان کا بات چیت کا فیصلہ امن کیلئے اشارہ ہے :نواز شریف

The Afghan government

The Afghan government

افغانستان میں امن و استحکال پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے ، وزیر اعظم کی افغان سپیکر عبدالرئوف ابراہیمی سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کا بات چیت کا فیصلہ امن کیلئے مثبت اشارہ ہے ۔ افغانستان کی قیادت میں مصالحتی عمل سے امن کی توقع ہے ۔ افغان پناہ گزینوں کی باعزت واپسی کیلئے افغانستان میں امن و استحکام ضروری ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف سے افغان سپیکر عبدالرئوف ابراہیمی نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے موقع پر باہمی اعتماد سازی کے فروغ میں پیشرفت ہوئی اور انسداد دہشت گردی ، سیکورٹی ، تجارت،معاشی تعاون کی نئی راہیں کھلیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ دشمن ہے ، اس کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیئے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ افغان عوام اور حکومت کی قیادت میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اس سے افغانستان اور خطے میں امن کی توقع ہے ۔ افغان حکومت اور طالبان کا بات چیت کا فیصلہ امن کیلئے مثبت اشارہ ہے ، افغانستان میں ایسی صورتحال ہونی چاہیئے کہ افغان مہاجرین باعزت واپس جا سکیں ، افغانستان کو مواصلاتی ڈھانچے کی بہتری کیلئے تعاون کرنے کو تیار ہے ۔ سپیکر افغان ولوسی جرگہ نے افغانستان میں امن و ترقی کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا پاکستان نے مشکلات کے باوجود افغان مہاجرین کی 30 برسوں تک میزبانی کی ، ملاقات میں افغان سفیر حضرت عمر ذخیوال ، سپیکر سردار ایاز صادق ، آفتاب شیر پاؤ بھی شریک تھے