counter easy hit

بھٹہ خشت کے سینکڑوں محنت کشوں نے پیر زادہ امتیا زسید ، قیادت میں ایک عظیم الشان احتجاج مظاہرہ کیا

follower Pirzada zsyd

follower Pirzada zsyd

گجرات(نامہ نگار)گزشتہ روز گجرات کے بھٹہ خشت کے سینکڑوں محنت کشوں نے مزدور راہنماء پیر زادہ امتیا زسید ، سیکرٹری جنرل APFUTUکی قیادت میں ایک عظیم الشان احتجاج مظاہرہ کیا اور انہوں نے محکمہ لیبر کے ڈسٹرکٹ آفسیر لیبر سے مطالبہ کیا کہ بھٹہ خشت کے محنت کشوں کو حکومت کی جانب سے منظور کرداہ اجرت ریٹ مبلغ962روپے بابت تیاری ایک ہزار اینٹ ادا کیا جائے جبکہ ضلع گجرات میں بھٹہ مالکان مبلغ700روپے فی ہزار اینٹ ادا کررہے ہیں جوکہ سراسر زیادتی ہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیر امتیاز سید اور محمد ہاروں نے بھٹہ مالکان سے یہ مطالبات بھی کیے کہ مزدوروں کے رہائشی کمروں کو ہوا دار بنایا جائے ان میں تازہ ہوا کی آمدورفت کے لیے روشندان اور کھڑکیوں کا بندوبست کیا جائے خواتین کے لیے فلش سسٹم لیٹرین بنائی جائیں سال میں دو دفعہ رہائشی فلیٹوں میں سفیدی کروائی جائے اور بھٹہ خشت کے محنت کشوں کے سال میں دو دفعہ ٹیسٹ کرایا جائے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہماری عزت نفس کا تحفظ کیا جائے شام گئے تک بھٹہ مزدور محکمہ لیبر کے دفتر میں دھر نا دیکر بیٹھے رہے اس تمام احتجاجی مظاہرہ میں APFUTUکے ساتھ پنجاب بھٹہ مزدور یونین کے راہنماؤں نے بھی ساتھ دیا ۔