counter easy hit

کھیوڑہ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے دائیں جانب گندگی کا ڈھیر

Government Girls Primary

Government Girls Primary

کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی ،راشدخان) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے دائیں جانب گندگی کا ڈھیر میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کاثبوت ہے وہی سکول کی دیوار کے ساتھ قائم مارکیٹ وزیر اعلی پنجاب کے سکولوں کی سیکورٹی کے بارے احکامات کو ہوا میں اڑانے کے مترادف ہے ۔ڈی سی او جہلم سے فوری ایکشن کا عوامی مطالبہ،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی بغل میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سیکورٹی رسک بن چکا ہے جہاں سکول کے ایک جانب کوڑے کا ڈھیر جبکہ دوسری جانب گوشت مارکیٹ کا قیام ہے اسکول کی دیورار سے متصل یہ گوشت مارکیٹ مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے قائم کی گئی ہے جو اس کا ٹیکس وصول کر تی ہے اس سکول کا منظر دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی انتظامیہ سمیت تحصیل انتظامیہ بھی علاقائی مسائل سے یکسر غافل ہیں اور ان کی نظر میں سکولوں کی انتہائی سخت سیکورٹی کے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ہے سکول کے قریب گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والے تعفن سے جہاں طلباء شدید دشواری کا سامنا ہے وہی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے جبکہ دوسری جانب سکول کے قریب کا علاقہ گوشت مارکیٹ کی گندگی کے باعث آوارہ کتوں کا مسکن بن گیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او جہلم سے اپیل کی ہے سکول کے اطراف سے مکمل صفائی کے احکامات کے ساتھ گوشت مارکیٹ کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے تا کہ طلباء کسی بھی قسم کی خطرناک صورت حال سے محفوظ رہ سکے،اور اس اہم امور کو نظر انداز کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔