کھاریاں (نیئر صدیقی سے) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر اور محکمہ فوڈ کے حکام نے کھاریاں کے موضع گلیانہ کے گرین ویلج شادی ہال کو ہیلتھ کارڈ نہ بنوانے کی پاداش میں 20ہزار روپے جبکہ توصیف میرج ہال بھدر کو صفائی کا انتظام اور ہیلتھ کارڈز کی عدم موجودگی پر 40ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ موضع بھدر کی بلال بیکری کو زائد المیعاد اشیائے خوردونوش رکھنے پر سیل کر دیا گیا جبکہ بیگہ روڈ پر عبدالحق برکس کمپنی نامی بھٹے پر گیارہ سالہ لڑکے سے مزدوری کروانے کے جرم میں منشی اشرف کو گرفتا کر لیا گیا ہے۔