لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ کے گلیوں ،بازاروں میں سپیڈبریکروبال جان بن چکے ،موٹرسائیکل ،گاڑیاں تباہ ہونے لگی، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ لالہ موسیٰ شہرکے گلیوں،بازاروں میں لوگوں نے اپنی من مرضی سے اور اپنے ڈیزائن کے اسپیڈبریکربنارکھے ہیں ،جس کی نہ تو ٹی ایم اے سے اجازت لی گئی ہے اور نہ ہی ان کا ڈیزائن سپیڈبریکروں جیساہے ،جس سے وہاں سے گزرنے والے چنگ چی رکشا،موٹرسائیکل ،گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات،اے سی کھاریاں سے اسپیڈبریکروں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔