counter easy hit

سرائے عالمگیر تا منڈی بہاؤالدین جانے والی نہر اپر جہلم سڑک کی شکستہ حالی ٹریفک کے لئے وبال بن گئی

Sarai Alamgir to Mandi

Sarai Alamgir to Mandi

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )سرائے عالمگیر تا منڈی بہاؤالدین جانے والی نہر اپر جہلم سڑک کی شکستہ حالی ٹریفک کے لئے وبال بن گئی ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی فوری نوٹس لے کر تعمیر و مرمت کرے ،لاکھوں افراد کا متعلقہ حکام بالا سے مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر سے منڈی بہاؤالدین جانے والی نہر پر جہلم روڈ جسے ضیاء الحق شہید روڈ کہا جاتا ہے گزشتہ کئی سالوں سے متعلقہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث شکست و ریخت کا شکار ہو کر بعض مقامات پر کھنڈر بن چکی ہے ،گڑھا جٹاں اور ورینہ سے لیکر رسول تک سڑک اتنی خستہ حال ہو چکی ہے کہ اس پر سفر کرنا بھی محال ہو گیا ہے اور کئی دفعہ یہاں پر سڑک کی بد حالی کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں لیکن اس کی تعمیر و مرمت کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جس کے باعث نہ صرف ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے بلکہ ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کے لئے بھی سڑک کی یہ ٹوٹ پھوٹ سوہان روح بنی ہوئی ہے ۔اہل علاقہ نے متعلقہ حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر و مرمت فوری شروع کی جائے اور اسے قابل استعمال بنا کر عوام کو عذاب سے نجات دلائی جائے۔