سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )ملک محمد حنیف اعوان حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کو شاں ہیں انہوں نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھال کرحق نمائندگی ادا کر دیاہے ،صوفی پرویز اقبال ،تفصیل کے مطابق رہنمامسلم لیگ (ن)صو فی پرویز اقبال نے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہو ئے کہاکہ ممبر صوبائی سمبلیPP114 ملک محمد حنیف اعوان نے کھد ریا لہ سٹیڈیم کیلئے 3کروڑ روپے ،تحصیل ویٹر نری ہسپتال کیلئے 2کروڑ21لاکھ روپے،سپیشل ایجوکیشن سنٹرکیلئے 7کرو ڑ 50لاکھ روپے کے فنڈ منظور کروا کر PP114کی عوام کا حق نمائندگی ادا کردیااور ان کی عوام دوست پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلا شبہ ملک محمد حنیف اعوان MPAعوامی خدمت کے جذ بہ سے سرشار ہیں مذید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور کوئی بھی حکومت پر انگلی نہیں اُٹھا سکتا ،عوام کی فلاح و بہبودکیلئے متعددمنصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے