لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی کاروباری شخصیت چوہدری مظفر گاکھڑی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کرپشن کے معاملے میں متحد ہیں ایک ایجنڈے پر متفق ہیں دونوں جماعتیں دعوؤں پر ٹرخارہی ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق دور میں بھی کوئی خاص عوام مسائل حل نہ ہوسکے اسی طرح مسلم لیگ ن بھی اس کے نقش قدم پر چل رہی ہے چوہدری مظفر گاکھڑی نے مزید کہا کہ خدارا عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے بلکہ عوامی خدمت کی جائے درپیش مسائل حل کرائے جائیں اور محرومیوں کا ازالہ کیا جائے اور عوام نے اگر اعتماد کیا ہے تو اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں اور علاقائی تعمیر وترقی کیلئے اپنے حصہ کا کردار ادا کریں