نیویارک……امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، مکان گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ریاستیں شمالی کیرولائنا، ورجینیا کے شمالی علاقوں ، میری لینڈ، پینسلوینیا اور واشنگٹن میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔طوفان کےباعث بڑی تعداد میں درخت گر گئے اور متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ریاست ورجینیا میں ایک موبائل مکان تباہ ہونے سے 2 سالہ بچے سمیت 3 افراد ہلا ک ہوگئے۔