جدہ……سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں نویں ایشین فلم فیسٹیول کا آغازآج سے ہوگیا ۔ فیسٹیول میں جاپانی فیچر فلم نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہاگلے روز پاکستانی فیچر فلم ـ ملالہ دکھائی جائے گی۔
یہ بات قونصل جنرل پاکستان شہریار اکبر خان نے کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کا اچھا موقع ہے۔آئندہ دنوں میں ایشین فیچر فلموں میں بالترتیب کوریا،چین،سری لنکا،انڈیا،بنگلہ دیش،تھائی لینڈ،ملائیشیا اور انڈونیشیا کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔فیسٹیول کے آخری روز ایشین فوڈ فیسٹول ببھی منعقد ہوگا۔