ممبئی …….سنجے دت کا کہنا ہے کہ سزا ممبئی بم دھماکوں میں نہیں،غیر قانو نی ہتھیار رکھنے کے کیس میں ملی، ٹاڈا نے ممبئی بم دھماکوں کے کیس میں بری کیا۔میں دہشت گرد نہیں۔
رہائی کے بعد سنجے دت نے اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 23 سال سے آزادی کیلئے ترس رہا تھا اور وہ دن آج آ گیا، انہوں نے کہا کہ آج کے دن والد کی بہت یاد آ رہی ہے، جیل میں قید کے آخری دن کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سویا نہیں اور نہ ہی کھانا کھایا۔سنجے دت نے کہا کہ ان کے نزدیک جیل میں کمائے گئے پیسوں کی بہت اہمیت ہے۔سنجے دت نے میڈیا سے درخواست کی کہ انھیں سزا غیر قانو نی ہتھیار رکھنے کے کیس میں ملی،ممبئی بم دھماکوں میں نہیں۔اس لئے اس کا تزکرہ نہ کیا جائے