ننکانہ صاحب : گورنمنٹ بنات الاسلام ہائی سکول بلدیہ روڑ واربرٹن کے سامنے ٹی ایم اے عملہ نے شہر بھر سے جمع کی گئی گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر لگا رکھے ہیں جس سے نہ صرف سکول کی طالبات اور معلمات بیماریوں کا شکار ہو رہی ہیں بلکہ علاقہ کے مکینوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں بتایا گیا ہے کہ ٹی ایم اے عملہ نے شہر کی درس گاہوں جن میں جامع تعلیم القرآن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ،گورنمنٹ بنات الاسلام سکول بلدیہ روڑ بھی شامل ہے گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر لگا رکھے ہیں جس سے نہ صرف مچھروں مکھیوں اور جراثیم جنم لے رہے ہیں بلکہ بدبو سے علاقہ کے مکین تنگ آ چکے ہیں شہریوں اور سکولو ں کے بچوں بچیوں کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ واربرٹن کا اچانک دورہ کر کے صورت حال کا جائزہ لے کر تعلیمی اداروں کے سامنے گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیں