ننکانہ صاحب( عبدالغفار چوہدری) واربرٹن میں چوروں نے ایک ہی رات میں سات وارداتیں کر کے ریکارڈ قائم کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات نامعلوم چور کوٹ نذر حسین سٹاپ پر خالد جنرل سٹور کی دوکان کے شٹر توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کے گارمنٹس جوتے اور دیگر سامان لے گئے جبکہ پپو شاہ کریانہ سٹور کا شٹر توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے اسی رات ملزمان نے ایک اور دوکان میں واردات کی کوشش کی جس پر دوکان کے اندر سوئے ہوئے دوکاندار نے شور مچا دیا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے محلہ مسلم گنج واربرٹن میں مسجد ریاض الجنہ سے ملحقہ دوکان حاجی محمد ریاض کا شٹر توڑ کر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان لے گئے جبکہ اسی محلہ میں واقع ارشد مغل کے گھر داخل ہو کر نامعلوم ملزمان نقدی زیورات اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے واربرٹن پولیس مصروف تفتیش ہے ۔علاقہ میں یکے بہ دیگرے ہونے والی واداتوں سے خوف و حراس پھیل گیا