counter easy hit

چوہدری سلیم کمبوہ نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب صدر محمد انور شیخ کومبار کباد پیش کی

Mohammad Anwar Sheikh

Mohammad Anwar Sheikh

گجرات(نمائندہ خصوصی )گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے حمایت یافتہ چیئرمین یونین کو نسل نمبر چھ چوہدری سلیم کمبوہ وائس چیئر مین مرزا وھید مراد ،چوہدری گل ساہی و دیگر نے گجرات پریس کلب جا کر نو منتخب صدر پریس کلب محمد انور شیخ ،سینئر نائب صدر شاکر بیگ مرزا،نائب صدر رانا رضوان ،سیکرٹری اطلاعات وقاص علی ،حکیم شہباز الحسن سمیت تمام ممبران کو پھولوں کے ہار اور مالائیں پہنانے کے بعد مبار کباد پیش کی اور مٹھائی کی ٹوکری بھی پیش کی اس موقع پر صدر پریس کلب انور شیخ عثمان طیب ، ،اور دیگر نے چوہدری سلیم کمبوہ اور وائس چیئر مین مرزا وحید اور ان کے ساتھیوں کا شاندار استقبال کیا ،چیئر مین چوہدری سلیم کمبوہ نے صدر پریس کلب انور شیخ اور پوری کابینہ کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ گجرات پریس کے انتخابات میں ممبران نے اچھی ٹیم کا انتخاب کیا ہے ،انہون نے کہا کہ انور شیخ ایک تجربہ کار صحافی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ مثبت اور میعاری صحافت کو فروغ دیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ شہریوں اور صحافیوں کے مسائل بہتر انداز میں حل کرانے کی کوشش کریں گے ،اخر میں صدر پریس کلب انور شیخ نے چوہدری سلیم کمبوہ کو پریس کلب کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور شکریہ ادا کیا