counter easy hit

پولیس عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے کے ساتھ جرائم کا قلع قمع کرنے میں مصروف عمل ہے،عبدالقیوم بھٹی

 Abdul Bhatti

Abdul Bhatti

کھاریاں (جبارساگر)تحصیل انتظامیہ کھاریاں اے سی میاں اقبال مظہر،DSPملک منظور حسین،SHOتھانہ صدر کھاریاں شہباز ہنجرا اورTMOشاندار کا رکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں پولیس عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے کے ساتھ جرائم کا قلع قمع کرنے میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ ن کھاریاں عبدالقیوم بھٹی کونسلر نے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر ادا کررہی ہے مسلم لیگ ن کا منشور بھی یہی ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ کیا جائے