counter easy hit

کرپشن فری پاکستان آج ہرمحب وطن کے دل کی آوازاور پاکستان کی ضرورت بن چکاہے،چوہدری عرفان احمدصفی

 Chaudhry Irfan

Chaudhry Irfan

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)کرپشن فری پاکستان آج ہرمحب وطن کے دل کی آوازاور پاکستان کی ضرورت بن چکاہے،روزانہ کی بنیادپراربوں،کھربوں کی کرپشن نے ملک کو آج معاشی بحران کے دہانے پرلاکھڑاکیاہے،حکمرانوں کی عیاشیوں،بیرون ملک سرمایہ کی منتقلی سے آج ہرپیداہونے والابچہ لاکھوں کا مقروض بن چکاہے،ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی ضلع گجرات کے نائب امیروزون 112کے امیرچوہدری عرفان احمدصفی نے زونل ذمہ داران ویوسی امراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان کا دامن کرپشن سے پاک اور ہرفرداس کی مثال دیتاہے ،قوم کے سیاسی ،معاشی اورجمہوری مسائل کا حل کرپشن سے جھٹکاراحاصل کرنے میں پوشیدہ ہے،کرپشن کے ذریعہ بیرون ممالک بھجوائی گئی رقوم واپس لاکرمعیشیت کو مضبوط اور غربت کا خاتمہ کیاجاسکتاہے،انہوں نے کہاکہ ملک پر68سالوں سے قابض اشرافیہ ،سول وملٹری بیوروکریسی نے ملک کی جڑوں کوکھوکھلاکردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ امیرجماعت اسلامی پاکستان سینٹرسراج الحق نے عوام کے دل کی آوازبلندکی ہے،یونین کونسلوں کی سطح پراے پی سی،سیمینار،مذاکرے،مظاہرے اور دستخطی مہم چلائے جائے گی،اورعوام میں کرپشن زدہ افرادسے چھٹکاراحاصل کرنے کی ترغیب دلائی جائے گی،انہوں نے کہاکہ کارکنان سینٹرسراج الحق کا پیغام ہرباشعوراور باضمیرپاکستانی تک پہنچائیں اور انہیں کرپشن فری پاکستان کی اس ملک بچاؤتحریک میں شامل کریں،کیونکہ پاکستان کی بقاء اور سالمیت کرپشن فری پاکستان سے ہی ہوسکتی ہے۔