لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)جماعت اسلامی وزن 112کے ذمہ داران ویوسی امراء کا اجلاس زیرصدارت چوہدری عرفان احمدصفی زونل امیرمنعقدہوا،اجلاس میں یکم مارچ سے شروع ہونے والی کرپشن فری پاکستان مہم کے اہداف طے کئے گئے،اجلاس میں زونلائب امراء سیدحارث احسان ،ایم اکرام الدین قریشی،نثارعبداللہ،قاری غلام محمدقاسمی،جنرل سیکرٹری شہزاداصغرمغل،امراء یونین کونسل عمران بٹ ٹھیکریاں،حافظ احسن پنجن کسانہ،نعیم گوندل کنجہ،اورنگزیب بھٹی خواص پور،غلام محمدمچھیانہ ودیگرشریک ہوئے،اجلاس میں زونل ذمہ داران کے زون 112کے تنظیمی دورے بھی طے کئے گئے،جو کی 29فروری تک مکمل کرلئے جائیں گے،زونل امیرچوہدری عرفان احمدصفی،نائب امیرسیدحارث احسان شاہ،یوسی دیونہ ،کلیوال سیداں،چکوڑی شیرغازی کا دورہ اور تنظیم قائم کرینگے،26فروی بروزجمعہ علی چک میں یوسی ٹھیکریاں،پنجن کسانہ اور علی چک کے اجتماعات میں شرکت کرینگے،نائب امیرایم اکرام الدین قریشی ہفتہ کو خواص پورمین اجتماع مین شرکت،نائب امیرنثارعبداللہ 28فروری بروزاتوارکو بھدرکا دورہ کریں گے،یوسی مچھیانہ اور ساروکی میں 28فروری کو نائب امیرغلام محمدقاسمی کا دورہ ہوگا،جبکہ زونل جنرل سیکرٹری شہزاداصغرمغل 28فروری کو یوسی عادووال اور 29فروری کو یوسی گنجہ کے اجتماع عام میں شرکت کرینگے،اجلاس میں زونل ذمہ داران اور یوسی امراء وسیکرٹریزکا ماہانہ اجلاس ہرماہ کی پہلی جمعرات کو منعقدکرنے کا فیصلہ کیاگیا،پہلااجلاس اب 3مارچ جمعرات سہہ پہر4بجے عبداللہ ہسپتال میں ہوگا۔