counter easy hit

بیجنگ ،نیویارک سے آگے، ارب پتی افراد کا شہر بن گیا

Beijing, ahead of New York,

Beijing, ahead of New York,

بیجنگ……..چین کی ایک مقامی فرم ہرون کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بیجنگ پہلی بار نیو یارک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا شہر بن گیا ہے۔
ہرون کی رپورٹ کے مطابق چین کے دارالحکومت میں اس وقت ارب پتی افراد کی تعداد ایک سو ہے جبکہ نیویارک میں ایسے افراد کی تعداد 95 ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند عشروں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی کے نتیجے میں ارب پتی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔امریکی عوام بھی اب یہ بات سمجھنے لگے ہیں کہ چین دنیا کی نمبرون معیشت میں تبدیل ہوگیا ہے اور وہ امریکا اور جاپان سے آگے نکل گیا ہے۔