ریاض……سعودی حکومت نے اس برس حاجیوں کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے حاجیوں کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔
آئندہ ہر حاجی کو ڈیجیٹل کڑا پہننا پڑے گا، اس کڑے میں موجود سم کی بدولت حاجی کی لوکیشن معلوم ہوسکے گی، پاکستان اور سعودی عرب دونوں حاجیوں کی ٹریکنگ کرسکیں گے، ذرائع کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ گزشتہ سال منیٰ حادثے میں بڑی تعداد میں حاجیوں کے لاپتا ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔