counter easy hit

شہر اقتدار کے کئی وارث بدل گئے، پولیس مراعات بدستور پتھر کے دور کی ہیں

benefits from stone

benefits from stone

اسلام آباد میں پولیس کی مراعات آج بھی پتھر کے زمانے کی ہیں، خوراک، واشنگ کے الاؤنسز کی شرح حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کے مترادف ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) صدی بدلی مگر نہ بدلا تو پولیس والوں کے لئے یومیہ الاؤنس اور اعزازیہ جو آج بھی عشروں پرانا ہے۔ شہر اقتدار میں پولیس کی ڈیوٹی سخت مگر دار الحکومت میں تعیناتی کا اعزازیہ صرف دو روپے یومیہ ملتا ہے۔ دھوپ ہو یا بارش، بارہ بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی میں کھانے اور پینے کے لئے صرف 13 روپے اور چمکتی وردی کی شان برقرار رکھنے کے لئے واشنگ الاؤنس کے نام پر صرف تین روپے یومیہ دئیے جاتے ہیں۔وفاقی پولیس کو راشن اور واشنگ الاؤنسز 1988ء جبکہ 1981ء سے وفاقی پولیس اہلکار ہونے کا اعزازیہ 65 سے 150 روپے تک دیا جا رہا ہے