معروف اداکار حبیب کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لاہور: (یس اُردو) طویل عرصے سے علیل، اداکار حبیب پچاسی برس کی عمر میں آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی نماز جنازہ ایئر لائن سوسائٹی لاہور میں ادا کی گئی، جس میں فنکاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔