ڈھاکہ………ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ایک بار پھر زیر بحث آگئی۔کہتے ہیں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا۔
ٹی 20 قائد شاہد آفریدی نے کہا کہ جو بھی فیصلہ کریں گے ایشیا کپ کے بعد ہی کریں گے اورریٹائرمنٹ سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ اپنے کیریئر کےبارے میں تمام فیصلے خود کریں گے، تمام تر توجہ صرف ایشیا کپ پر ہے۔بوم بوم آفریدی پی ایس ایل میں پرفارمنس سے تو زیادہ توجہ حاصل نہ کرسکے،لیکن اب اپنے بیان سے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے لکھا ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں، انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کسی سے کوئی مشورہ کیا نہ رائے مانگی۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے وہ اپنے کیرئیر کےبارے میں تمام فیصلے خود کریں گے، فی الحال ابھی ان کی تمام تر توجہ صرف ایشیا کپ پر مرکوز ہےاور ایشیا کپ کے بعد ہی وہ کوئی فیصلہ کریں گے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ان کا فیصلہ وہی ہو گا جو وہ ملک اور عوام کےلیے بہتر سمجھیں گے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ان کا یہ بیان سامنے آیا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، دوستوں اور گھر والوں کا کہنا ہےکہ ابھی ریٹائرمنٹ نہ لو۔