نیویارک…….کہتے ہیں دینا والا جب بھی دیتا ہےتو چھپرپھاڑ کر دیتا ہےاور اس مثال کا عملی نمونہ دیکھنے میں بھی آیا تو ایسے۔
ایک امریکی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا تناول کر رہی تھیں کہ اچانک ان کے کھانے سے قیمتی موتی بر آمد ہوا ، جسے دیکھ کر وہ دنگ رہ گئیں۔ذرائع کے مطابق اس موتی کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 600 ڈالر ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے سی فوڈ آرڈر کیا تھا، جس کے بعد ابھی وہ اسے کھاہی کر رہی تھیں کہ اچانک کوئی ٹھوس چیز ان کے دانتوں کے بیچ بہت زور سے لگی۔جس کی باقاعدہ تحقیق کی گئی، تو پتا چلا کہ یہ بہت قیمتی موتی ہے۔