counter easy hit

تاریخ میں پہلی بار پاکستانی یوریا درآمد شدہ یوریا سے 250 روپے مہنگا ہے: عمران خان

Rs 250 costly Khan

Rs 250 costly Khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں تیار کیا جانے والا یوریا درآمد شدہ یوریا سے اڑھائی سو روپے مہنگا بیچا جا رہا ہے، جس سے ایک سال میں 30 ارب روپے بٹورے جائیں گے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوریا بنانے والی کمپنیوں اور حکومت کی ملی بھگت کی وجہ سے کاشتکار کو مہنگا یوریا فروخت کیا جا رہا ہے، کسانوں کو زرعی ترسیلات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے محروم رکھا جا رہا ہے، حکومت نے گیس، بجلی اور ڈیزل پر اضافی ٹیکس لگا کر انہیں مہنگا کیا اور عوام پر ظلم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرض لیکر آئندہ نسلیں گروی رکھی جا رہی ہیں، ٹیکس چوری اور کرپشن سے لوٹی گئی دولت سے بیرون ملک سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، گزشتہ 3 برس میں پاکستانیوں نے دبئی میں 700 ارب روپے مالیت کی جائیدادیں خریدیں، دبئی میں 2015ء میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی جائیدادیں پاکستانیوں نےخریدیں