counter easy hit

ننکانہ صاحب میں تین روزہ فیملی فیسٹیول کا افتتاح ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں نے کیا

DCO Dr Usman Ali Khan

DCO Dr Usman Ali Khan

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اُردو)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت آفیسرز سپورٹس کلب ننکانہ صاحب میں تین روزہ فیملی فیسٹیول کا افتتاح ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں نے کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خاں نے کہا کہ فیملی فیسٹیول اہلیان ننکانہ کے لیے جہاں تفریح کا باعث بنے گا وہاں ان کو خریداری کے بھی مواقع میسر آئیں گے۔ ننکانہ کی تاریخ میں یہ پہلا ایسا فیسٹیول ہے جس میں ملتان کے نقاش،کروڑ پکا کے بلاک پرنٹنگ، رحیم یار خاں کے گھگھو گھوڑے،راولپنڈی کا زری کا کام، کمالیہ کی کھدر، گوجرنوالہ کی دریوں بھکر کی ابمیرائیڈری سمیت فوڈ مصنوعات کے بے شمار سٹالز لگائے گئے ہیں۔ایم پی اے ملک ذولقرنین ڈوگر نے کہا کہ جہاں دہشت گرد ہمارے تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ بنائے ہوئے ہیں ہماری افواج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے ۔ہمیں بھی چاہیے کہ دشمن پر کاری ضرب لگائیں تاکہ پاکستان خوشیوں کا گہوارہ بن سکے۔ایم پی اے نے مزید کہا کہ اہلیان ننکانہ کے لیے فیملی فیسٹیول تازہ ہوا کا جھونکا ہے جو ان کو تازہ دم کر دے گا۔ اس فیسٹیول میں بچوں کے لیے جھولے ،فوک ڈانس،عورتوں کے لیے خریدو فروخت کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ضلع بھر کے افسران،میڈیا کے نمائندوں ،این جی اوز کے نمائندوں ،سکول و کالجز کے طلباء و طالبات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تین روزہ فیملی فیسٹیول دوپہر 12بجے سے رات 10بجے تک روزانہ جاری رہے گا جس میں حمیرا ارشد، شوکت علی ،اللہ دتہ لونے والا سمیت دیگر فنکار بھی پر فارم کریں گے