counter easy hit

کالرہ میں جائیدا د کے تنازعہ پر دیور نے اپنی بھابی کو تشدد کر کے زخمی کر دیا

The conflict in the law

The conflict in the law

گجرات(نمائندہ خصوصی ) تھانہ لاری اڈا کے علاقہ کالرہ میں جائیدا د کے تنازعہ پر دیور نے اپنی بھابی کو تشدد کر کے زخمی کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ،بتایا گیا ہے کہ کالرہ کے رہائشی شاہد نذیر نے جائیداد تنازعہ پر اپنی بھابی( ص) کو تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر تم نے پولیس یا کسی کو بتایا تو تمہارے بچوں کو قتل کر دوں گا اس سلسلہ میں متاثرہ خاتون نے مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ لاری اڈا پولیس کو تحریری درخواست بھی دے دی تاہم پولیس نے ابھی نہ کسی ملزم کو گرفتار کیا ہے اور مقدمہ درج کیا ہے خاتون نے دی پی او گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے