لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت سابق نائب ناظم جمشید بٹ ٹونی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ گجرات چوہدری اطہر کو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے جب سے یہاں کا چارج سنبھالا ہے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوگئی ہے ٹاوٹ مافیا کا خاتمہ ہوگیا ہے پاسپورٹ کے متعلق تمام مسائل میرٹ پر حل ہورہے ہیں جمشید بٹ ٹونی نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ چوہدری اطہر جیسے ذمہ دار دیانتدار آفیسر ہمارے ضلع میں تعینات ہیں دوسرے شعبوں کے افسران کو بھی ان کی تقلید کرنا ہوگی ہم پاسپورٹ دفتر کی تمام انتظامیہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کی بہترین انداز میں خدمات کررہے ہیں