لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )تیل کی قیمتوں میں کمی لیکن دیگر اشیاء کی قیمتیں منجمند حکومت تیل کے ساتھ ساتھ سیمنٹ سریا ادویات دیگر اشیاء خوردونوش انیٹوں وغیرہ کی قیمتوں کو بھی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں عوامی حلقے ، تفصیلات کے مطابق حکومت ہر ماہ تیل کی قیمت میں معمولی کمی کرکے سمجھتی ہے کہ اس نے اپنی ذمہداریاں پوری کرلیں عوامی سماجی حلقوں نے حکومت کے ارباب اخیتار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں کے ساتھ دیگر اشیاء خوردنوش ، سیمنٹ سریا انیٹوں ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف مل سکے اور حکومت اپنے فرائض پورے کرے اور لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے صرف تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے حکومت اپنی ذمہ داریاں سے عہدہ برا نہیں ہوسکتی ۔