اسلام آباد……اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیکس اپیلوں کے لیےقائم ایپلیٹ ٹریبونل غیرقانونی قراردےدیا۔عدالتی فیصلے میں چیئرمین ایپلیٹ ٹریبونل اورممبرزکو فوری طور پر کام سے روک دیا گیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ایپلیٹ ٹریبونل کےچیئرمین اورممبرزکی تقرری چیف جسٹس کی مشاورت کے بغیرکی گئی،عدالت نے وفاقی حکومت کو چیئرمین ایپلیٹ ٹریبونل اورممبرزکی تقرری کاعمل شروع کرنےکاحکم دیا۔اسلام آبادہائیکورٹ،انکم ٹیکساس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس اطہرمن اللہ نے 22صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔