اسلام آباد………زونگ ٹیلی کام کمپنی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹونیاز ملک نے کہاہےکہ زونگ کمپنی نے پاکستان میں اب تک ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور اس سال 4 ملین ڈالر مزید براہ راست سرمایہ کاری کرے گی۔
اسلام آباد میں نیوزکانفرنس میں زونگ ٹیلی کام کمپنی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹونیاز ملک نےکہاکہ ان کی کمپنی ملک بھر کے 250 شہروں میں تھری اور فور جی سروسز فراہم کررہی ہے، اس سال کے آخر تک شہروں اور دیہاتوں کی 5 ہزار سائٹس پر فور جی نیٹ ورک کو توسیع دی جائےگی ، پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے زونگ کمپنی نے سپر لیگ کو بھی اسپانسر کیا۔نیاز ملک نے بتایاکہ ٹیلی کام سیکٹر پر عائد ٹیکسز سے اس صنعت اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے 19.5 فی صد انٹرنیٹ ٹیکس کی واپسی خوش آئند ہے ،اب باقی صوبے بھی ٹیکس ختم کردیں تو اس سے ٹیلی کام سیکٹر میں وسعت آئے گی ۔